پاکستان کے نامور ڈیزائنر، میزبان و اداکار حسن شہر یار یاسین (ایچ ایس وائے) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ایچ ایس وائے نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اْنہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔حسن شہر یار یاسین نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں پاک افواج کے لیے ایک خوبصورت جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔حسن شہر یار کا بتانا کہ اْن کے خاندان کے متعدد افراد نے ایئر فورس، نیوی اور آرمی کے شعبوں میں افواج پاکستان کی خدمت کی ہے، انہوں نے دیکھا کہ اْن کے اِن سب ہی رشتہ داروں کی پہلی ترجیح پاکستان رہی ہے، اْن سب کی خواہش رہی ہے کہ خود کو مشکل میں ڈال کر اس ارضِ پاک کی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ایچ ایس وائے نے کہا کہ اْنہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں پاکستان کی افواج کو اعلیٰ مقام پر رکھا ہے۔حسن شہر یار کا کہنا تھا کہ اْن کی جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات ایک خوبصورت ملاقات تھی،’پرائیڈ آف پاکستان پویلین’ میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اْن کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ایچ ایس وائے کی جانب سے کیپشن کے آخر میں ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لکھا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
اداکار حسن شہر یار یاسین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کر دی

Add comment