گوہر خان کا والد کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

0

بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اْن کے ہمراہ ایک تصویر اور خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔گوہر خان کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے والد ظفر احمد خان کی سالگرہ کے موقع پر اْن کے ساتھ اور اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں تینوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔گوہر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساھت میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘ دنیا کے بہترین والد، میرے بابا، میرے دوست اور میری زندگی، بابا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔’انہوں نے اپنے والد کے لیے دعا مانگتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ‘میں دعا کرتی ہوں کے اللّٰہ آپ کو طویل زندگی دے، آمین۔’ گوہر کان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں انگریزی کے لفظ ‘ زید’ کو کو جمع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میری زندگی میں دو زید’ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: