2Below header

دیپیکا پڈوکون بھی جسٹن بیبر کی مداح نکلیں

4Above single post content

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے پسندیدہ گانے کے بارے میں بتادیا اور حیرت انگیز طور پر یہ کوئی بھارتی گانا نہیں بلکہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا گانا ہے۔ دپیکا نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی جس میں اداکارہ کو اپنے پسندیدہ گانے کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دپیکا وینیٹی وین میں شوٹ کے لیے تیار ہوتے نظر آرہی ہیں اسی دوران وہ کہتی ہیں کہ میں بہت اچھی ڈی جے ہوں جس پر اداکارہ سے ان کے پسندیدہ گانوں کی پلے لسٹ دکھانے کی فرمائش کی جاتی ہے تاہم وہ یہ کہہ کر منع کردیتی ہیں کہ ‘نہیں ! میں اپنی پلے لسٹ کے بارے میں کافی حساس ہوں البتہ پسندیدہ گانے کے بارے میں پوچھنے پر اداکارہ نے کہاکہ کیا میں آپ کیلئے اپنا پسندیدہ گانا لگا سکتی ہوں؟ اور پھر اپنی پلے لسٹ سے وہ جسٹن بیبر کا رواں سال نئے ریلیز ہونے والے البم کا مشہور گانا ‘پیچیز’ لگادیتی ہیں اور ساتھ ہی کہتی ہیں کہ یہ میرا پسندیدہ گانا ہے داکارہ ویڈیو میں اس پر ڈانس کرتے بھی دکھائی دے رہی ہیں
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: