عثمان مختار کی اہلیہ کی تصاویر میں مداح ان کی کبریٰ خان سے مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے۔گزشتہ روز عثمان مختار نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اہلیہ زنیرا نعام کے ہمراہ تصاویر جاری کیں۔عثمان مختار کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی زندگی کی مبارکباد دی وہیں بڑی تعداد میں مداحوں کا ماننا ہے کہ زنیرا اداکارہ کبریٰ خان کی ہمشکل ہیں۔عثمان مختار کے مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹس میں کہتی دکھائی دے رہی ہے کہ انہیں پہلی نظر میں ایسا لگا جیسے زنیرا، کبریٰ خان ہیں۔ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا کہیں یہ کبریٰ خان کی بہن تو نہیں ہیں؟صارفین کی جانب سے اس ردعمل پر اب تک نہ ہی کبریٰ خان نے کوئی جواب دیا اور نہ ہی عثمان مختار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
عثمان مختار کی اہلیہ کبریٰ خان کی ہمشکل نکلیں، مداح بھی حیران رہ گئے

Add comment