2Below header

یوٹیوبر راحم پردیسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

4Above single post content

معروف یوٹیوبر، اداکار، گلوکار اور کامیڈین راحم پردیسی المعروف ‘نصرین’ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راحم پردیسی نے اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ماں اور بچہ دونوں صحتمند ہیں، یہ ایک خوفناک رولر کوسٹر سواری رہی تاہم ماشاء اللہ ہم کامیاب رہے۔معروف وی لاگر نے دعائیں کرنے والوں اور مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اداکار کی پوسٹ پر عمران اشرف، حرا مانی اور دیگر مداح بڑی تعداد میں کمنٹس کررہے ہیں اور نومولود کیلئے صحتمند لمبی زندگی کیلئے دعائیہ پیغامات شیئر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل راحم پردیسی نے انکشاف کیا تھا کہ اْن کی دو بیگمات ہیں اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔راحم پردیسی کی پہلی اہلیہ سمیرا سے 3 بچے ہیں جبکہ اْن کی دوسری اہلیہ کا نام سومیا راحم ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ ایک ڈاکٹر ہیں۔دوسری اہلیہ سے پہلے بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے پہلی اہلیہ اور بچوں کی نومولود کے ہمراہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: