دوستوں کو کبھی بھی آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہیے ' ریشم

0

نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگ میرے قریبی دوست ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے ۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ دوستوں کو کبھی بھی آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ شاید کسی وجہ سے دوست آپ کے معیار پر پورا نہ اتر سکے اور پھر اسے شرمندگی اٹھانا پڑے ۔ انہوںنے کہا کہ میرے نزدیک دوستی کو ماپنے کاپیمانہ صرف خلوص ہوناچاہیے ،اگرکوئی شخص آپ کے ساتھ مخلص ہے تووہ ہیرا ہے اور دنیا میں اس کا کوئی نعم البدل نہیںہے ،ایسے لوگوںکوکھونے سے ڈرناچاہیے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: