اپنے فن سے جنون کی حد تک لگائو ہے ،اس کوچھوڑنے کاتصور بہت مشکل ہے' عاطف اسلم

0

نامورگلوکارعاطف اسلم نے کہا ہے کہ موسیقی کی وجہ سے بہت کچھ قربان کرنا پڑااس لئے اپنے فن سے جنون کی حد تک لگائو ہے ۔ ایک انٹرویو میں گلوکار کا کہنا تھاکہ موجودہ مقام انتھک محنت،لگن اورجدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے اس لئے اس کوچھوڑنے کاتصور بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوںسے یہی کہوں گاکہ پہلے متعلقہ شعبے پر اپنی گرفت کریں اور پھر قسمت آزمائی کریں۔اگرآپ نے کامیابی حاصل کرنی ہے توسینئر ز سے مضبوط روابط رکھیں کیونکہ آپ نے عملی اقدام کرکے جوتجربات حاصل کرناہے وہ اس سے گزر چکے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب گلوکارکیلئے آوازکی پختگی بہت ضروری ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی گلوکار کامیابی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: