محفل تھیٹر میں ڈرامہ''عشق میرا ناں''میں اداکارہ آفرین پری سونیا خان اداکار نواز انجم اور گلفام کی زبردست پرفارمنس

0

محفل تھیٹر میں ڈرامہ”عشق میرا ناں”میں اداکارہ آفرین پری سونیا خان اداکار نواز انجم اور گلفام کی زبردست پرفارمنس ،شائقین ڈرامہ کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں، تفصیلات کے مطابقاس جمعہ سے محفل تھیٹر میں شروع ہونے والا ڈرامہ” عشق میرا ناں” نے شائقین ڈرامہ کو خوب محظوظ کیا ڈرامہ میں اداکارہ آفرین پری کی پرفارمینس کو بہت سراہا جا رہا ہے ان کی انٹری پر ڈرامہ بینوں نے خوب انجوائے کیا اس کے ساتھ اداکار نواز انجم اور گلفام کی پرفارمنس نے ڈرامہ کو چار چاند لگا دئیے ان کی جگتوں نے شائقین ڈرامہ کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر دیں اس کے ساتھ اداکارہ سونیا خان کی پرفارمنس بھی پسند کی گئی شائقین ڈرامہ نے کہا اس ڈرامہ کی کامیابی کا سہرا اداکارہ آفرین پری نواز انجم گلفام اور سونیا خان کے سر جاتا ہے ڈرامہ کے ہدایت کار پرویز خان اور پروڈیوسر محمدیوسف ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں نواز انجم، آفرین پری، گلفام، عامر سوہنا، شاہد نوشاد، سلیم پنچھی، عالیہ چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: