ڈوین جانسن کی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری

0

ہالی وڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک ) نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری کردیا جو انکے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔48سالہ ڈوین جانسن نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر سیریز ‘ینگ راک’ کا ٹیزر جاری کیا۔ یہ سیریز 16 فروری کو امریکی ٹی وی پر نشر ہوگی۔ڈوین جانسن کی ‘ینگ راک’ نامی سیریز میں اداکار کے بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوین جانسن نے یہ ٹیزر اپنے والد کی پہلی برسی کے ٹھیک ایک دن بعد شیئر کیا اور لکھا کہ کاش میرے والد آج یہ دیکھنے کے لئے یہاں موجود ہوتے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: