ناموردانشوراورصحافی شبیرحسن اخترکی 14ویں برسی اتوار منائی جائیگی

0

ناموردانشوراورصحافی شبیرحسن اخترکی 14ویں برسی اتوار کومنائی جائے گی ۔شبیرحسن اختر یکم ستمبر 1928 کو جام پورمیں پیدا ہوئے ۔ان کے والد کیفی جام پوری کاشمارنامورشعرا ء میں ہوتاتھا۔شبیرحسن اخترنے جام پورسے میٹرک کیا ،1956 میں بی اے اور1962 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردوکیا۔شبیرحسن اخترنے 1961 سے 1990 تک روزنامہ امروزمیں نیوزایڈیٹراورمیگزین انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔امروزکی بندش کے بعد وہ سرائیکی ریسرچ سنٹرسے وابستہ ہوئے اورتحقیقی کام بھی کیا۔ان کی 4کتابیں شائع ہوئیں جن میں ملتان اردوکی جنم بھومی قابل ذکرہے۔شبیرحسن اختر24جنوری 2007 میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: