شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی میں شوٹنگ مکمل کرا دی

0

بالی وڈ کی نئی فلم ‘پٹھان’ کے لیے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی میں شوٹنگ مکمل کرا دی۔ جس کے بعد اب دونوں اداکار مشرق وسطیٰ جائیں گے جہاں فلم کے دیگر سین شوٹ کئے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو فلم کی کاسٹ میں شامل جان ابراہم بھی جوائن کریں گے۔ فلم کے جذباتی سین ممبئی میں شوٹ کئے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے لئے فلمساز سدہارتھ انند اور انکی ٹیم دبئی، ابوظہبی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں مقامات تلاش کریں گی۔اطلاعات ہیں کہ فلم کا ایک ایکشن سین ابوظہبی میں شوٹ کیا جائے گا جس میں شاہ رخ خان اور جان ابراہم ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق اگر مشرق وسطیٰ میں شوٹنگ کے لئے مقامات کو فائنل کرلیا جاتا ہے تو پروڈکشن ٹیم فروری میں شوٹنگ کے آغاز کے لئے بائیوببل ماحول تیار کرے گی۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: