انٹرٹینمنٹ

کم کارڈیشین پر چوری شدہ نایاب رومی مجسمہ خریدنے کا الزام

Written by Peerzada M Mohin

دنیا کی امیر ترین ٹی وی اسٹارز میں شمار ہونے والی امریکی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین کے خلاف حکام نے چوری شدہ نایاب رومی مجسمہ خریدنے کے الزام میں قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے ریاست کیلی فورنیا کی عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں کم کارڈیشین پر یورپی ملک اٹلی سے چوری ہونے والے نایاب مجسمے کو خریدنے کا الزام لگایا گیا ہے۔عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں کہا گیا کہ امریکی کسٹم حکام کی جانب سے 2016 میں لاس اینجلس کے ساحل پر پکڑے گئے چوری شدہ نایاب مجسموں میں وہ مجسمہ بھی شامل تھا، جسے کم کارڈیشین نے خریدا تھا۔دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا کہ کم کارڈیشین نے پہلی اور دوسری قبل مسیح صدی کے بنے ہوئے نایاب مجسمے کو اپنے ایک آرٹ ملازم کے ذریعے خریدا تھا مگر ریئلٹی اسٹار کو مجسمے کی منتقلی کے دوران ہی اسے تحویل میں لے لیا گیا۔عدالتی دستاویزات میں استدعا کی گئی ہے کہ کم کارڈیشین کو حکم دیا جائے کہ وہ چوری شدہ نایاب مجسمے کو خریدنے پر معافی مانگے۔تاہم دوسری جانب سے کم کارڈیشین کے ترجمان نے چوری شدہ نایاب مجسمے کو خریدنے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے کبھی کوئی ایسا چوری شدہ مجسمہ نہیں خریدا۔کم کارڈیشین کے ترجمان کے مطابق عین ممکن ہے کہ کسی دوسرے شخص نے نایاب چوری شدہ مجسمہ خریدنے کے لیے اداکارہ کا نام استعمال کیا ہو تاہم حقیقت یہ ہے کہ ریئلٹی اسٹار نے نہ مجسمہ خریدا اور نہ ہی اسے کبھی وہ ملا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: