دلچسپ خبریں وائرل

میں مفتی نہیں ہوں، وائرل ہونیوالی ویڈیو میں میرے ساتھ میری اہلیہ ہیں

Written by Peerzada M Mohin

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان دنوں ہر طرف مفتی تقی لاہوری کے نام سے مشہور ایک شخص اور ان کی چوتھی اہلیہ کے چرچے ہیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہر طرف گردش کرتی نظر آئی تھی جس میں میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو میں موجود شخص کو مفتی تقی لاہوری قرار دیا گیا اور ان کی چوتھی شادی کے حوالے سے بھی چرچے کیے گئے۔14سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس جوڑے کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا تاہم اب مفتی تقی لاہوری کے نام سے مشہور شخص اور ان کی اہلیہ کا ایک انٹرویو منظرعام پر آیا ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کاکہنا ہے کہ ‘میں کوئی مفتی نہیں ہوں اس کے برعکس میرا نام عامر خان ہے اور میں جانتا ہوں کہ ایک مفتی کیا ہوتا ہے لہٰذا لوگوں کی جانب سے مفتی قرار دیئے جانے پر خاصا افسوس ہوا’۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ‘میری اہلیہ کا نام رابعہ لیاقت ہے اور جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ ان کی اہلیہ کی دوست نے عید پر بنائی تھی، ویڈیو پاکستان سے قبل امریکا میں بھی خاصی وائرل ہوچکی ہے’۔ویڈیو سے مشہور ہونیوالے شخص نے مزید کہا کہ ‘اس ویڈیو کو میرے کسی رشتے دار کی جانب سے غیر مناسب الفاظ کیساتھ میں سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا’۔انہوں نے بتایا کہ ‘رابعہ میری چوتھی بیوی ضرور ہیں اور میں ان کا کمپیوٹر ٹیچر بھی رہ چکا ہوں لیکن اس وقت میرے نکاح میں صرف یہی ہیں کیوں کہ میں ان سے قبل تینوں بیویوں کو طلاق دے چکا ہے’۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: