انٹرٹینمنٹ

اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو نوجوان اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اس حوالے سے رابعہ کلثوم کی ساتھی اداکارہ و دوست صرحا اصغر نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔صرحا اصغر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رابعہ کلثوم اور اْن کے شوہر ریحان ناظم کو والدین بننے کی مبارکباد دی۔اداکارہ نے بتایا کہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ رابعہ کلثوم کے ننھے مہمان سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں۔صرحا اصغر کی انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔رابعہ کلثوم سال 2015 میں ریحان ناظم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: