انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا ہزاروں فلم ورکرز کو کیش اور راشن دینے کا فیصلہ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا وائرس کے باعث 40 ہزار فلم ورکرز کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے یہ رقم ورکرز کے اکائونٹس میں فوری منتقل کردی جائیگی جبکہ ہر ایک ورکر کو راشن اس کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔ان ورکرز میں 25 ہزار فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 15 ہزار وہ خواتین ملازم ہیں جو مختلف فلم سٹوڈیوز میں کام کرتی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور دوسری لہر کی شدت کے باعث معیشت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔کورونا کے باعث کئی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جس کے باعث فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکرز بھی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: