انٹرٹینمنٹ

عید الفطر پر اسٹیج ڈراموںکی اجازت نہ ملنے پرپروڈیوسروں ،فنکاروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی

حکومت کی جانب سے عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث پروڈیوسروں اورفنکاروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھیٹرآرٹسٹ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ کی کاوشوں اور فنکاروں کی جانب سے بار بار کی اپیل کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مایوسی کے سائے مزیدگہرے ہو گئے ہیں ،خاص طو رپر چھوٹے فنکاروں کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ قیصر ثنا اللہ نے کہا کہ تھیٹر ز پر ایس او پیز کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جا سکتا ہے لیکن تاحال اس کی اجازت نہیں ملی جس سے شدید مایوسی کی صورتحال ہے ۔ فنکاروں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ چل سکتی ہے لیکن تھیٹرز جہاں پر ایس او پیز پر عمل ہو سکتا ہے اسے اجازت نہیں دی گئی ۔ معاشی قتل سے ہمارے بچوں کی عید بے رنگ ہو گئی ہے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: