انٹرٹینمنٹ

بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

عالمی وبا کی بدترین صورتحال سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی سے نئی دہلی اور ممبئی میں صورتحال مستحکم ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4187 اموات اور 4 لاکھ 1 ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کرناٹکا میں پیر سے 2 ہفتوں کا لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اپریل میں کورونا وائرس سے تقریبا 2 ہزار اموات ہوئیں۔مئی کے ابتدائی7 دنوں ہی میں بنگلورو میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 950 سے زائد ہوگئی۔الیکشن کے بعد سے مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: