انٹرٹینمنٹ

کوویکس سہولت کے تحت ایسٹرا زنیکا آکسفورڈ ویکسین کی بارہ لاکھ اڑتیس ہزار چار سو خوراکوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کوویکس سہولت کے تحت ایسٹرا زنیکا آکسفورڈ ویکسین کی بارہ لاکھ اڑتیس ہزار چار سو خوراکوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل چک شہزاد میں ایسٹرا زنیکا ویکسین کی وصولی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، برطانوی ہائی کمشنر، پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر، امریکی سفارت خانے کی انچارج، جرمنی کے سفارتخانے کے انچارج پاکستان میں گاوی کے سینئر کنٹری مینجر نے شرکت کی۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا ایسٹرازنیکا ویکسین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ویکسین ہمیں وبا سے محفوظ رکھے گی اور موثر طریقے سے کرونا کی روک تھام کے قابل بنائے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ حکومت برطانیہ نے 548 ملین پاؤنڈز عطیہ دیا تاکہ مختلف ممالک کو ان کی ضرورت کے مطابق ویکسین فراہم کی جا سکے۔چند دنوں میں 12 لاکھ 36 ہزار افراد کے لئے مزید ایسٹرا زنیکا ویکسین پاکستان پہنچ جائیگی جبکہ جون کے بعد سے مزید ویکسین آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کو ویکس سہولت کا مقصد پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو ویکسین دینے کے لئے کافی خوراک فراہم کرنا ہے
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: