انٹرٹینمنٹ

شیخوپورہ میں دکاندار نے کھیل کود سے تنگ آکر بچے پر تیزاب پھینک دیا

قلعہ ستار شاہ میں ایک دکاندار نے محض بچوں کے کھیل کود سے تنگ آکر 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق قلعہ ستار شاہ میں بچے ایک دکان کے باہر کھیل کود کے دوران شور کر رہے تھے کہ دکاندار امتیاز غصے میں آگیا اور اس نے بچوں پر تیزاب کی بوتل پھینک دی۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے سے 5 سالہ سمیر چہرے پر تیزاب گرنے سے جھلس گیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق سمیر کے والدین کی طرف سے درخواست ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: