انٹرٹینمنٹ

سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس چالان کا حصول آن لائن کردیا

سندھ حکومت کے تحت ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے نے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کا حصول آسان بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کردی ہے۔کورونا کی جاری صورت حال کے پیش نظر، محکمے کی جانب سے یہ سہولت ٹیکس دہندہ شہریوں کیلیے راحت کا باعث ثابت ہوگی جنہیں پراپرٹی ٹیکس چالان کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔کورونا اور لاک ڈاؤن کے باعث محکمے کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان ٹیکس دہندگان تک پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہری بھی محکمے کے دفاتر جانے سے گریزاں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس کے بعد اب پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی بھی محکمے کی جانب سے آن لائن کیے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ابتدا میں ٹیکس دہندگان اپنے سابقہ پراپرٹی ٹیکس کے چالان پر درج اپنے اکانٹ نمبر کے ذریعے جاری مالی سال کے اپنا پراپرٹی ٹیکس درج ذیل لنک سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔ڈاؤن لوڈ کیے گئے یہ چالان نیشنل بینک کی برانچز یا اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔مستقبل میں یہ چالان براہ راست آن لائن بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل اکانٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ادا کیے جاسکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمکہ ایکسائز نے موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کو بھی مکمل طور پر آن لائن اور خود کار کردیا ہے۔اب ماضی کی طرح موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کیلیے محکمے کے کسی دفتر یا بینک جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ کام اب بہ آسانی گھر بیٹھے چند منٹوں میں کیا جاسکتا ہے۔مذکورہ سہولت بھی محکمہ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: