انٹرٹینمنٹ

چکن اوردودھ کی قیمتوں میں اضافہ معروف تاجر مافیاپر برس پڑے

کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ لوگ مجھ سے شکایت کرتے ہیں کہ آپ تاجر رہنما ہیں لہذا ہمیں دودھ مافیااور مرغی مہنگی کرنے والے دکانداروں سے نجات دلائیں ایسے لوگوں کو میں یہ واضح کردینا چاہتاہوں کہ مرغی اور دودھ مہنگا کرنے والے مافیا کا ہماری تاجر الائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے،اس میں کئی شک نہیں ہے کہ تاجروں میں بھی مافیاز گھس آیاہے جو اپنے کالے کرتوتوں سے اچھے اور مناسب ریٹ پرکاروبار کرنے والے تاجروں کی بدنامی کا باعث بنتارہتاہے ، میں انتظامیہ اور سندھ حکومت سے ان سب ڈاکوئوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتاہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں عوام سے ملاقاتوں کے دوران کیا، اس موقع پر لوگوں نے دودھ اور مرغی کے ریٹس پر ایاز میمن موتی والا سے اپنی شکایات درج کروائی اس موقع پر معروف تاجررہنما کا کہنا تھاکہ عوام اس وقت شدید مشکلات سے دورچار ہے میں وعدہ کرتاہوں کہ ہماری تاجر الائنس میں اس قسم کے عناصر کو پایاگیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے اس ماحول میں تاجربرادری خود شدید پریشان ہیں حکومت کی جانب سے کاروبار کے حوالے سے جاری سخت پابندیوں نے تاجروں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے کیے ہوئے مگر ہم اس کے باوجود انسانی جان کے تحفظ اور عوام کو کروناوبا سے بچانے کے لیے حکومت کے ہر اچھے کام میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ان کا مزید کہناتھا کہ کروناوبانے ہر طقبہ فکر کو متاثر کیاایسے میں میں ان دودھ مافیااور مرغی مافیا کے لوگوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ عوام کے حال پر رحم کریں ،عید الفطر قریب ہیں ایسے میں چکن کی قیمتوں کو پر لگے ہوئے ہوئے رمضان شریف میں بھی قیمتیں بہت اوپر چلی گئی تھی اس وقت برائلر گوشت کی قیمت 380 سے بڑھا کر 397روپے کلو کردی گئی ہے جو کہ مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کے کسی عذا ب سے کم نہیں ہے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: