انٹرٹینمنٹ

سیلانی ویلفیئر نے اسٹیج اور شوبز کے ضرور تمند اداکاروں میں راشن بیگز کی تقسیم کردیئے

معروف رائٹر ، ڈائریکٹر و ایکٹر زاہد شاہ کی سرپرستی میں اسٹیج ڈرامے کے ضرور تمند فنکاروں کو رمضان المبارک میں سیلانی ویلفیئر کے روح رواں عارف لاکھانی کی جانب سے راشن بیگز مل گئے۔ زاہد شاہ کے ساتھ اس کارخیر میں معروف اسٹیج ڈرامہ ایکٹروماڈل جنید خان، سنگر علی مانی ، کی بھرپور کا وشیں شامل،معروف ٹیک ٹاکر ، یوسف پٹھان ، طلعت وحید، کامیڈین کمال ادریس ، امجد رانا ، بلوظریف ، شفقت علی تارا، پولیس ویلفیئر ، ٹیک ٹاکر ، حزیفہ شاہ، کامیڈین اعظمیٰ بخاری ، عار ف رنگیلا ، حنیف کیمرامین ، حیدرآباد کامیڈین اسق راجو، عمران عزیز کیمرہ مین ، اسماعیل کیرل، کنور شکیل ، سلیم قیصر ، ندیم چمپو ، صادق الیٰ شاپ رخ بابا کیمرہ مین و دیگر فنکار بھی موجود تھے ، اس موقع پر معروف ڈائریکٹر زاہد شاہ نے کہا کہ تمام آرٹسٹ برادری سیلانی ویلفیئرکی بے حد مشکور ہے جنہوں نے ماہ مبارک میں اسٹیج ڈاروموں کے ضرور تمند فنکاروں کی مدد کی ، ان کا کہنا تھا کہ جب سے کرونا وائرس آیا ہے تب سے اسٹیج ڈراموں کے بہت سارے فنکار مالی مشکلات میں مبتلا ہیں، تھیٹر بند اور کام نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے فنکار اشیائے خوردونوش خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ، انہوں نے کہا کہ اسٹیج فنکاروں کی بقا ء اور بحالی کے لئے کام کرتا رہونگا میرا جینا مرنا اسٹیج فنکاروں کے ساتھ ہے حکومت اسٹیج کے فنکاروں کی خوشحالی اور بہتری کے لیئے امدادی پیکج دے ، کرونا وائرس کی وجہ سے تمام تھیٹر بندہیں اور اسٹیج ڈرامے کے بہت سارے فنکار فاقہ کشی کی نوبت تک پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر فنکاروں سے بات چیت کے دوران سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں عارف لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ بنا کسی تفریق کے صرف انسانیت کی خدمت کے لیئے کام کررہا ہے ، سیلانی ویلفیئر روزانہ کی بنیادوں پر غریبوں میں راشن بیگز اور پکا ہوا کھانا تقسیم کر رہاہے ، کرونا وائرس نے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے ، اسٹیج ڈرامے کے بھی بہت سارے فنکار لاک ڈائون اور حکومتی پابندیوں کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، آج اسٹیج ڈرامے کے ضرور تمند فنکاروں کو سیلانی کی جانب سے راشن بیگز تقسیم کیئے گئے جس کاسارا کریڈٹ معروف رائٹر و ڈائریکٹر پروڈیوسر زاہد شاہ، اور جنید خان ، علی منی ، کو جاتا ہے جن کی کاوشوں اور محنت سے یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا ، انہوں نے مزید کہا کہ نیکی کے اس عمل میں جو بھی مخیر حضرات اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ شامل ہوسکتے ہیں کیونکہ زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہے بعدازاں انہوں نے تمام اسٹیج فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: