انٹرٹینمنٹ

سرگودھا ،پولیس کا چھاپہ ،دوپتنگ فروش گرفتار ،قبضہ سے ایک ہزار سے زائد پتنگیں برآمد ،مقدمہ درج

سرگودھا کے تاریخی قبضہ بھیرہ میں پولیس نے پتنگ بازی کی روک تھام کے چھاپہ مار دوپتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے ایک ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے باوجود سرگودھا ضلع بھر میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر ہے جس کی روک تھام کے لئے ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے تمام تھانوں کو پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک دے کر الرٹ کر دیا۔جس پر تھانہ بھیرہ پولیس ٹیم نے شہر میں چک والا دروازہ میں چھاپہ مارکر پتنگ فروشی میں ملوث دو افراد عبدالرزاق اور وقاراحمد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اوران کے قبضہ سے 1035 پتنگیں برآمد کرکے انکے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: