انٹرٹینمنٹ

این آئی ایچ کا کورونا ویکسین کی تیاری و ٹیسٹ کیلئے عید پر بھی چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری و ٹیسٹ کے سلسلے میں عید پر بھی چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے این آئی ایچ کے حکام کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے اعلیٰ حکام اور ویکیسنیشن ڈیپارٹمنٹ عید پر موجود رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری شروع کر چکے ہیں، عید پر چھٹیوں کے باعث ویکسین کی تیاری میں تاخیر نہیں کرنا چاہتے۔حکام نے کہا ہے کہ ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے 15 دن اہم ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 15 دن کے دوران ویکسین کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ جاری رکھیں گے۔حکام این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران کسی صورت بھی چھٹی نہیں کی جا سکتی، مئی کے اختتام تک ویکسین عوام کیلئے دستیاب ہو گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: