انٹرٹینمنٹ

لکی مروت ،درزیوں کیلئے کپڑوں کی سلائی کے نرخ مقرر

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت تنزیل الرحمان نے درزیوں کے لئے کپڑوں کی سلائی کے نرخ مقرر کردیئے ۔ نئے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق سادہ سلائی فی سوٹ400روپے، سادہ سلائی بمعہ سپیشل بٹن فی سوٹ450روپے اورڈبل سلائی فی سوٹ500روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لکی شہر میں درزی فی سوٹ600روپے سے700روپے فی سوٹ وصول کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے درزیوں پر واضح کیا ہے کہ وہ نرخنامے کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: