انٹرٹینمنٹ

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجی ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل انڈیسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کا ایک اہلکار اپنے ایک ساتھی کی طرف سے سروس رائفل کی صفائی کے دوران حادثاتی طورپر نکلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسرنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ کانسٹیبل منجو ناتھ نیشنل ہائیڈرو پار کارپوریشن اوڑی میں اپنی سروس ائفل کی صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران رائفل سے گولی نکل کر دیوار پر جالگنے کے بعد پلٹ کر ایک اور اہلکار سندیپ دتا کو لگ گئی۔ زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: