انٹرٹینمنٹ

سعودی عرب ، قومی اور عالمی اسکولوں میں تعلیمی ملازمتوں کو سعودیانے کا فیصلہ

سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی بہبود کے وزیر انجینئر احمد الراجحی کی جانب سے مملکت میں قومی اور عالمی اسکولوں میں تعلیمی ملازمتوں کو قومیانے کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لڑکے اور لڑکیوں کے اسکولوں میں پرائمری لیول کے واسطے کیا گیا ہے۔ فیصلے پر تین سال میں مرحلہ وار عمل درامد مکمل کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیصلے کا مقصد قومی اسکولوں میں تمام مضامین میں مقامی اساتذہ کے تناسب میں اضافہ کرنا ہے۔ ان مضامیں میں ریاضی، طبیعیات، حیاتیات، سائنس اور کمپیوٹر شامل ہے۔ علاوہ ازیں عربی زبان، قومی تشخص، اسلامی تدریس، سماجی تدریس، فنی تربیت اور جسمانی تربیت (فزیکل ٹریننگ)کے خصوصی شعبوں میں بھی قومیانے کے تناسب کو بڑھانا ہے۔حالیہ فیصلے کا مقصد آئندہ تین برس کے دوران میں قومی اور عالمی تعلیم کی سطح پر سعودی مرد اور خواتین کے لیے تعلیم کے شعبے میں 28 ہزار ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: