انٹرٹینمنٹ

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا ،17ہزار مترجمین کی زندگی خطرے میں پڑگئیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کے فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں افغان مترجمین کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔امریکی میڈیا نے بتایاکہ11 ستمبر 2021 تک افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کے نتیجے میں شدت پسند تحریک طالبان کی جانب سے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے 17 ہزار مترجمین کے اغوا اور قتل کا خدشہ ہیں۔امریکی رکن کانگریس مائیکل میک کال نے کہا کہ افغان ترجمانوں کو اندازہے کہ امریکی فوج کی واپسی کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک ہوسکتا ہے۔ اگر امریکا ان کی مدد نہیں کرتا ہے تو انہیں ایک تکلیف دہ انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میک کال کا مزید کینا تھا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم امریکی فوج یا امریکی اداروں کے ساتھ کام کرنیوالے افغان ترجمانوں کو القاعدہ اور طالبان سے تحفظ فراہم کریں۔ اگر ہم نے انہیں ویزے نہیں دیے تو دشمن انہیں ذبح کردے گا۔امریکی کانگریس کے ایک دوسرے رکن وریان کروکر جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں افغانستان میں امریکی سفیر بھی رہ چکے ہیں نے ابتایا کہ سنہ 2014 سے طالبان انہیں خائن سمجھتے ہیں۔ ہمارے ساتھ کام کرنے والے افغانوں پر قتل سمیت 300 حملے ہوسکتے ہیں۔ اگر ہم نے انہیں فوری تحفظ فراہم نہ کیا تو ان میں سے بیشتر کو قتل کردیا جائے گا۔ایک دوسرے امریکی رکن کانگریس مائیک والٹز نے کہا کہ ترجمانوں کا انجام تاریک ہے۔ دشمن ان کا تعاقب کرتا ہے۔ وہ ہم سے رابطے میں ہیں۔ میںں واضحکردوں کہ افغانستان میں امریکیوںکے لیے ترجمانی کرنیوالوں کی زندگی خطرے میں ہے اور وہ خوف کا شکار ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: