انٹرٹینمنٹ

القدس میں فلسطینیوں کے گھر زبردستی گرانے پر سعودی عرب کا اظہار مذمت

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں سے ان کے مکانات خالی کروا کر وہاں اسرائیلی سیادت قائم کرنے سے متعلق اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات اور بین الاقوامی قانون کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔سعودی عرب نے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اب مسئلہ فلسطین کے جامع حل کی جانب پیش رفت کی جائے تاکہ 67 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں اس فلسطینی ریاست کا صدر مقام القدس ہو گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: