انٹرٹینمنٹ

اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ماڈل اینٹی ریپ کرائسس سیلز بنائیں گے، بیرسٹر ملیکہ بخاری

پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ماڈل اینٹی ریپ کرائسس سیلز بنائیں گے۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق انسداد ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی سیکریٹری بیرسٹر ملیکہ بخاری نے صدارت کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں اینٹی ریپ کرائسس سیلز، طبی شواہد سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق میڈیکو لیگل افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی اور صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ماہرین، ڈاکٹروں اور فارینزک لیبز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ماڈل اینٹی ریپ کرائسس سیلز بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیکو لیگل افسران اور فارینزک لیبس کے درمیان رابطے پیدا کریں گے۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ اس سے میدیکل شواہد کے ضائع ہونے کو روکا جا سکے گا،اینٹی ریپ کرائسس سیلز کے قیام میں بھرپور مدد کریں گے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: