انٹرٹینمنٹ

گوگی بٹ اور ساتھیوں کی ضمانت منظور ،ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ اور ساتھیوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ،پولیس کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں، استدعا ہے عدالت درخواست ضمانت منظور کرے ۔گوگی بٹ سمیت تیرہ ملزمان کے تھانہ مصطفی ٹائون میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی ، کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: