انٹرٹینمنٹ

تھیلسیمیا بہت بڑا مسئلہ ،قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے،محمد صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تھیلسیمیا بہت بڑا مسئلہ ہے ،قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے،عوامی اور سماجی سطح پر شعور اجاگر کرنے سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے،مرض کا سبب بننے والے سماجی عوامل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ تھیلسیمیا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس پر قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اور سماجی سطح پر شعور اجاگر کرنے سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مرض کا سبب بننے والے سماجی عوامل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معصوم جانیں جو اس مرض مبتلا ہیں کو خصوصی توجہ درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض سے اپنی نسلوں کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ والدین اپنے طبعی معائنے کروائیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تھیلیسیمیا کے خلاف حکومتی ، سماجی و انفرادی سطح پر کوششوں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تھیلسیمیا فری پاکستان کی جانب کوششیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی نسبت سے ہمیں یہ عزم کرنا ہو گا کہ تھیلیسیمیا سے اپنی آنے والی نسلوں کو بچانا ہے،ہمیں بلڈ سکریننگ کا عمل بڑھانے پر زور دینا ہو گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: