جرم

پتوکی’ اغوا ء کار خاتون گرفتار’ملزمہ کے قبضہ سے ایک سالہ بچہ برآمد

اغوا کار خاتون گرفتار’ملزمہ کے قبضہ سے ایک سالہ بچہ برآمد’ تاحال پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی بس میں سوار ہوکرلاہور کی رہائشی خاتون مریم بی بی ایک سالہ بچے کو ساہیوال سے اغوا کرکے لاہور جا رہی تھی گزشتہ رات تھانہ فرید ٹائون ساہیوال پولیس کی کال پرپتوکی کے قریب بس میں سوار مشکوک خاتون کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس ملانوالہ بائی پاس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اغوا کار خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک سالہ بچے کو بر آمد کرلیا اغوا کار خاتون مریم کے مطابق میرے پاس اولاد نہیں تھی جس پر میں نے بچہ اغوا کیا جس کو میں اپنے گھر لاہور لیکر جارہی تھی مجھ سے غلطی ہوئی ہے مجھے معاف کردیا جائیتھانہ صدر پتوکی پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے خاتون کو تھانہ فرید ٹائون ساہیوال کے حوالے کردیا اورپولیس کی جانب سے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاحال تھانہ فرید ٹائون پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل نہیں لائی گئی ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی شفقت جاوید نے جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نوید بھٹی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کے خلاف ہماری کاروائی نہیں بنتی تھی ہم نے صرف ریسکیو کیا ملزمہ کے خلاف قانونی کاروائی تھانہ فرید ٹائون پولیس کی بنتی ہے
٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: