انٹرٹینمنٹ

پریتی زنٹا نے کورونا ویکسین لگوالی

ماضی میں بالی وڈ کو بے شمار سْپر ہٹ فلمیں دینے والی نامور بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے رہی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ‘اْنہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔اْنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری سب سے گزارش ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے آپ بھی کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ ہم سب محفوظ رہ سکیں۔پریٹی زنٹا نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگز Getvaccinated اور Staysafe کا بھی استعمال کیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: