انٹرٹینمنٹ

چاہے کام کروں یا نہ کروں فلم انڈسٹر ی کی ترقی کے لئے دعا گو رہتی ہوں’ مدیحہ شاہ

نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ چاہے کام کروں یا نہ کروں لیکن میں فلم انڈسٹری کے لئے دعا گو رہتی ہوں ،ناگزیرنجی مصروفیات کی وجہ سے شوبز پر توجہ نہیں دے پا رہی لیکن شوبزکوقطعاًخیر بادنہیںکہا ۔ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہاکہ یہ سوچ غلط ہے کہ آپ جب تک سکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں،بہت سے فنکارایسے ہیں جو اپنے کام میں وقفہ کرتے ہیں اور وہ ایک نئے کردار کیساتھ سامنے آتے ہیں او ران کے پرستار ان کی ستائش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرے پاس اس وقت کچھ پراجیکٹس کی پیشکش موجود ہیں لیکن نجی مصروفیات کی وجہ سے اس کی حامی نہیںبھری،میں جب بھی کسی پراجیکٹ کا معاہدہ کرتی ہوںتومیری کوشش ہوتی کہ اپنی کمٹمنٹ کوپورا کروںاورخاص طورپر وقت کاخیال رکھوںتاکہ دوسرے لوگ میری وجہ سے انتظار کی اذیت کا شکارنہ ہوں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ خدا کی ذات ہمیں کورونا وباء سے نجات دے ، کورونا وباء کی وجہ سے شوبز سمیت ہر شعبہ مشکلات سے دوچار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بہت سے پراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود نمائش کے لئے پیش نہیں ہو سکے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: