انٹرٹینمنٹ

اسٹیج پہلے ہی مشکلات سے دوچار تھا رہی سہی کسر کورونا نے نکال دی ہے’ نسیم وکی

نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ کامیڈی کے معاملے میں پاکستان کی سر زمین بہت زرخیز ہے ،میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اسٹیج پر بھول کر بھی فحش جگت نہ کروں ، اسٹیج پہلے ہی مشکلات سے دوچار تھا اور رہی سہی کسر کورونا وباء نے نکال دی ہے ،اسے دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے بہت محنت کرنا ہو گی ۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ میں اس کا قائل نہیں کہ صرف رقص کے ذریعے ہی اسٹیج ڈرامے کو کامیاب بنایا جا سکتاہے اگرمعیار ی اسکرپٹ ہو تو آپ جتنے مرضی ڈانس آئٹم شامل کردیں لوگ اس کے اسکرپٹ کو ہی زیر بحث لائیں گے۔ ہمیں تھیٹر پر آنے والوں کی پسند کو دیکھتے ہوئے توازن پیدا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسا دور آ گیا ہے کہ ہر کسی کو فکر لاحق ہے اور جب آپ ایسی صورتحال کا شکار ہوں تو ٹھیک کام بھی خراب ہو جاتاہے،بہترین کام کرنے کے لئے آپ کے ذہن کو ترو تازہ ہونا چاہیے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: