پاکستان جرم

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں 7 سال قبل 7 برس کی عمر میں اغواء کی گئی لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں 7 سال قبل 7 برس کی عمر میں اغواء کی گئی لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا ، اغواء کار طویل عرصے تک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مقام حیات کے رہائشی محنت کش یونس کی 7 سالہ بیٹی ام کلثوم کو 20 مئی 2014 کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ بھائی کے ساتھ چیز لینے گھر کے قریب دکان پر جا رہی تھی ، اغواء کار بچی کو پہلے خوشاب اور پھر چکوال میں اینٹوں کے بھٹے پر لے گئے جہاں 57 سالہ مرکزی ملزم احمد علی بچی سے ناصرف جبری مشقت لیتا بلکہ اسے اپنی ہوس کا نشانہ بھی بناتا رہا اس کے علاوہ اینٹوں کے بھٹے کے مالک سمیت دیگر 4 ملزم بھی بچی سے جنسی زیادتی کرتے رہے ، مرکزی ملزم احمد علی نے بچی سے جعلی نکاح بھی کر لیا ، اس دوران 13 برس کی عمر میں بچی نے بیٹے کو بھی جنم دیا۔پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے اغوائ ہونے پر مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی تھی تاہم ملزمان کی طرف سے متواتر جگہ بدلتے رہنے کی وجہ سے ابتدائی طور کامیابی نہ ہوسکی لیکن بالآخر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چکوال سے 2 ملزم احمد علی اور شعیب کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروا لیا گیا جب کہ زیادتی کے دیگر 2 ملزمان انتقال کرچکے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: