دنیا

کرغیز عدالت کا کینیڈا کی سونے کی کان کن فرم پر تین ارب ڈالر جرمانہ

کرغیزستان میں ایک عدالت نے کینیڈا کی ملکیتی سونا نکالنے والی کمپنی کومٹر گولڈ کو ماحول آلودہ کرنے کے مقدمے میں قصور وار قرار دیا ہے اور اس پر اس جرم میں تین ارب 10 کروڑ ڈالر جرمانہ عاید کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کومٹر کینیڈا کے سینٹیرا گولڈ گروپ کا حصہ ہے۔اس پر الزام ہے کہ وہ کرغیزستان میں گذشتہ برسوں میں سونا نکالنے کے دوران اپنافالتو مواد اور فضلہ دو گلیئشرز کے نزدیک ٹھکانے لگاتی رہی ہے۔کرغیزعدالت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دارالحکومت بشکیک کی اوکتیابرسکی کورٹ نے کومٹرگولڈ کمپنی پرتین ارب 10 کروڑ ڈالرجرمانہ عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت کے اس فیصلہ سے ایک روز قبل ہی کرغیز پارلیمان نے ایک بل کی منظوری دی تھی۔اس کے ذریعے حکومت کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی فرم ماحولیاتی قوانین کو توڑتی اور ان کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوتی ہے تو وہ اس پر بیرونی انتظامیہ کا نفاذ کرسکتی ہے۔بہ الفاظ دیگر کرغیزحکومت ایسی کسی کمپنی کا انتظامی کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہے۔کرغیزستان کے نئے صدر سدیرجاپاروف نے ابھی تک اس نئے قانون پر دست خط نہیں کیے ۔ان کے دست خط کے بعد منظورشدہ بل قانون بن جائے گا۔وہ ایک عرصے سے سینٹیرا کی ملک میں سرگرمیوں کے مخالفت کرتے چلے آرہے ہیں اور وہ اس کو قومیانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: