دنیا

فرانس میں نیو نازی گروپ کے تین مشتبہ افراد گرفتار، فردجرم عائد

مشرقی فرانس میں نیو نازی گروپ سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ افراد ممکنہ طور پر ایک عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی عدالتی ذرائع نے بتایا کہ نیو نازی گروپ سے تعلق رکھنے کے شبے میں جن تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ان افراد کی گرفتاری دروز قبل کو کی گئی۔ ان پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو دہشت گرد تنظیم قائم کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے سامنے گرفتار ہونے والے تینوں مشتبہ افراد کو کیا گیا۔ اس موقع پر استغاثہ نے گرفتار شدگان پر فردِ جرم عائد کی۔گرفتار ہونے والے تین مشتبہ افراد میں شامل دو مردوں کی عمریں انتیس اور چھپن برس ہیں جب کہ تیسری ملزمہ ہے اور اس کی عمر ترپن برس ہے۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ تینوں افراد فری میسن سوسائٹی کی ایک عمارت پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔فری میسن سوسائٹی چودہویں صدی میں ایسے افراد نے تشکیل دی تھی جو اپنی اصل پتھروں کے قدیمی معماروں سے جوڑتے ہیں۔ حالیہ کئی برسوں سے اس تنظیم کو سازشہ نظریات سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: