مینٹل ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض نے دوسرے کو سوتے میں اینٹیں مار کر قتل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے رہائشی زبیر کو چند ماہ قبل مینٹل ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا جہاں گزشتہ روز زیر علاج مریض جان مسیح نے اس پر سوتے ہوئے اینٹوں سے حملہ کر دیا جس سے اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو ہسپتال کی جیل میں بند کر دیا ۔مقتول کے ورثاء نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی گئی ۔
٭٭٭٭٭