انٹرٹینمنٹ

ماہرہ سمیت کسی پاکستانی اداکار کو بھارت میں کام نہیں کرنے دینگے، ہندو انتہا پسندجماعت کی دھمکی

بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت مہارشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ماہرہ خان کے بھارت میں کام کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔ایم این ایس سینماء ونگ کے صدر امیاکھوپکر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہرہ سمیت پاکستان کے کسی بھی اداکار کو مہارشٹرا یا بھارت کے کسی بھی حصے میں کام کی اجازت نہیں دیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم این ایس کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی جانب سے ویب سیریز یار جولاہے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں سرمد کھوسٹ اور یاسرہ رضوی سمیت پاکستان کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ بھارتی نیٹ ورک ذی تھیٹر کے پراجیکٹ یار جولاہے میں کام کررہی ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: