انٹرٹینمنٹ

جب والد نے سری دیوی سے شادی کی تو میں خوش نہیں تھا، ارجن کپور

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ جب والد بونی کپور نے سری دیوی سے شادی کی خاطر میری ماں کو چھوڑا تو میں اس بات سے خوش نہیں تھا، لیکن اب میں اس بات کو سمجھ سکتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں ارجن کپور نے کہا کہ جب والد بونی کپور نے سری دیوی سے شادی کی خاطر میری ماں کو چھوڑا تو میں اس بات سے خوش نہیں تھا، لیکن اب میں اس بات کو سمجھ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی پرورش کے حوالے سے اپنی والدہ کی تعریف کیے بغیر نہیں رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب 2018 میں سری دیوی کا انتقال ہوا تو دکھ کی اس گھڑی میں، میں نے اپنے والد کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔بھارتی اداکار نے کہا کہ میں نے والد کے ساتھ اپنے تعلق کو دوبارہ استوار کیا اور اپنی سوتیلی بہنوں جہانوی اور خوشی کو بھائی کا پیار دیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: