انٹرٹینمنٹ

میگزین کیلئے انجلینا جولی کا شہد کی مکھیوں کے ساتھ 18 منٹ کا فوٹو شوٹ

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی کو حال ہی میں ایک میگزین کے کور کیلئے ایک فوٹو شوٹ کرانا تھا اور اس مقصد کیلئے انھیں تقریباً 18 منٹ تک شہد کی مکھیوں کے ساتھ بیٹھنا پڑا۔انہوں نے یہ شوٹ نیشنل جیوگرافک میگزین کیلئے کرانا تھا اور اس کا مقصد شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ان کے تحفظ پر مبنی اقدامات کو پروموٹ کرنا تھا۔میگزین کے کور پر انجلینا جولی کے کاندھوں، ہاتھوں اور چہرے پر شہد کی مکھیاں بیٹھی ہیں، جبکہ وہ سیدھے کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں۔اس شوٹ کے دوران فوٹو گرافر ڈان ونٹر سیٹ پر موجود تمام افراد کی سیفٹی کیلئے پریشان تھے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈان نے کہا کہ وہ خود بھی طویل عرصے تک شہد کی مکھیوں کی پرورش کرتے رہے ہیں اسی لئے مجھے یہ اسائنمنٹ دی گئی تھی اور میر پہلی ترجیح لوگوں کی حفاظت تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: