انٹرٹینمنٹ

اصلاحی ڈرامے پیش کرنیوالے لوگوں کے آگے نہ آنے کی وجہ سے خلاء پیدا ہوا ‘ روبی انعم

نامور کامیڈین اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے جیسے مجھے دنیا میں لوگوں کو ہنسانے کے لئے ہی بھیجا گیا ہے ، ہنس مکھ شخصیت رکھنے والے ہر کو ئی پسند کرتا ہے اور خدا کی ذات کا شکر ہے کہ میرا بھی ایسے ہی لوگوںمیں شمار ہوتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہا کہ طنزومزاح اور برجستہ جملوں سے لوگوں کو ہنسا کر جو خوشی محسوس ہوتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے ،میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں ایسا کوئی عمل نہیں کرتی جس کی وجہ سے لوگوں کو دکھ پہنچے یا ان کی دل آزاری ہو ۔انہوں نے اسٹیج پر آنے والی تبدیلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر کوئی اسے اپنی نظر سے دیکھ رہا ہے ، جب اصلاحی ڈرامے پیش کرنے والے لوگ آگے نہیں آئیں گے تو پھر جو خلاء پیدا ہوگا اسے کسی نہ کسی نے تو پر کرنا ہے اور حالات سب کے سامنے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: