انٹرٹینمنٹ

دعوے سے کہتی ہوںمحنت کئے بغیر آپ کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے’ صبا فیصل

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ میرا یہ دعوی ہے کہ محنت کئے بغیر آپ کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ،محنت کے بعد ملنے والی کامیابی سے انسان کو ایک نیا جذبہ ملتا ہے اور وہ پھر وہ مزید خوب تر کی تلاش میں لگ جاتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں صبا فیصل نے کہا کہ مجھے آج جو مقام حاصل ہے وہ میری محنت کا ثمر ہے ،میں ٹی وی اداکارہ بننا چاہتی تھی اور اس لئے پی ٹی وی لاہورسینٹر میں گئی جہاں مجھے سینئر پروڈیوسر رفیق وڑائچ صاحب مل گئے جو اس وقت پروگرام مینیجر بھی تھے ۔ انہوں نے مجھ سے استفسار کیا آپ انائونسمنٹ کر سکتی ہیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی میں نے ہاںمیں جواب دیااور اتفاق سے وہاں آئی چھبیس لڑکیوں میں میر اانتخاب کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 80ء کی دہائی میںٹی وی پر کام شروع کیا اورخبروں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اوربعد میں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے لوگوں نے ڈرامہ کرنے پر اعتراض کیا مگر بعدمیں آہستہ آہستہ سارے معاملات بہترہو گئے۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کا شکر ہے کہ کراچی میں بننے والی ہر تیسری ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہوں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: