انٹرٹینمنٹ

شویتا تیواڑی اور ان کے موجودہ شوہر میں صلح کی خواہش ہے، سابق شوہر راجہ چوہدری

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویڑن کی اداکارہ شویتا تیواڑی کے سابق شوہر راجہ چوہدری نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں سابق اہلیہ شویتا اپنے موجودہ ناراض شوہر ابہینو کوہلی سے صلح کرلیں۔ ایک انٹرویو میں راجہ چوہدری نے کہا کہ میں اپنی سابق بیوی شویتا اور ان کے شوہر کے نجی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، لیکن امید کرتا ہوں کہ دونوں کے درمیان صلح ہوجائے۔یاد رہے کہ شویتا تیواڑی اور ان کے شوہر ابہینو کوہلی کے درمیان ان کے بیٹے ریانش کے معاملے پر کشیدگی اور جھگڑا ہے اور بچے کی کسٹڈی کا تنازع بھی ہے۔ابہینو کوہلی نے شویتا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کمسن بچے سے انھیں ملنے نہیں دیتیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: