انٹرٹینمنٹ

ڈوین جانسن فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے، فلم اگلے سال 20 مئی ریلیز کی جائیگی

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانس (دی راک) اینی میٹڈ فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اینی میٹڈ فلم DC League of superـPets میں ڈوین جانسن کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں وہ صرف ایک سپر کتے کے کردار کی آواز ڈب کرائیں گے جبکہ دیگر کرداروں کی آواز کیلئے انتظامیہ نے مشہور اداکاروں کو شامل کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی سْپرمین کے کتے کی ہے جوکہ ایک اڑنے والی بلی کے ساتھ مل کر جرائم کو روکتا ہے۔یہ فلم 20 مئی 2022 کو ریلیز ہوگی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: