انٹرٹینمنٹ

سلمان خان اپنی فلموں کے میوزک ڈائریکٹر کی موت پر غمزدہ

بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان کی جانب سے اپنی فلموں کے میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل عرف لکشمن کی موت پر شدید دْکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔سلمان خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ‘رام لکشمن، میری کامیاب اور سْپر ہٹ فلموں ‘میں نے پیار کیوں کیا’، ‘ہم آپ کے ہیں کون’، ‘پتھر کے پھول’ اور ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کے میوزک ڈائریکٹر تھے۔بالی ووڈ اداکار نے لکھا کہ ‘لکشمن کی اچانک موت کی خبر سْن کو شدید افسوس ہوا۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں اس مشکل گھڑی میں میوزک ڈائریکٹر لکشمن کے سوگوار اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل عرف لکشمن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دْنیا سے کوچ کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزک ڈائریکٹر نے گزشتہ دنوں ہی کورونا وائرس کی دوسری ڈوز لگوائی تھی لیکن جب وہ گھر آئے تو اْنہیں کمزوری محسوس ہونے لگی جس کے بعد ڈاکٹر نے گھر میں ہی اْن کا علاج کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ وجے پٹیل کی طبیعت مزید بگڑی اور گزشتہ روز اْنہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ دْنیا سے کوچ کرگئے۔ 78 سالہ میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل اور سریندر کی جوڑی رام لکشمن کے نام سے مشہور ہوئی تھی۔بھارتی میوزک انڈسٹری کی اس مقبول ترین جوڑی نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کو کئی ہٹ گانوں کی موسیقی دی تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: