پاکستان

جیکب آباد میں گرفتار ملزم فرار کرانے کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

جیکب آباد میں گرفتار ملزم فرار کرانے کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے دو ملزمان جام جکھرانی اور یوسف جکھرانی کے فرار ہونے کا مقدمہ پولیس اہلکار شمس جکھرانی کے خلاف صدر تھانہ پر ایس ایچ او ایاز پٹھان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او صدر ایا ز پٹھان نے بتایا کہ ملزمان کو شنبے شاہ کے قریب گرفتار کیا تھا تھانے لے جایا جا رہا تھا کہ ممل پھاٹک کے قریب ملزمان ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گئے پولیس جمعدار شمس جکھرانی کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: