انٹرٹینمنٹ

یومیہ پانچ لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں’ ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا ویکسی نیشن کی مہم کو مزید تیز کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ یومیہ پانچ لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کورونا وائرس سے بچا ئوکا واحد راستہ ہے۔پاکستان نے ویکسی نیشن کی مہم میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پچاس لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ آبادی کے تحفظ کیلئے اعلی ترین سطح پر ویکسی نیشن پروگرام کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام کو ایسٹرا زیناکورونا ویکسین پر بھروسہ کرنا چاہئے جو مضر نہیں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ویکسین اس ماہ کے آخر تک دستیاب ہوگی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: